( اویس کیانی)ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے ساتھ ملک کے اندر اور باہر موجود منتخب کردہ بلاکس کیلئے بولی میں حصہ لینے اورمشترکہ دلچسپی کے مواقعوں کا جائزہ لینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا مقصد منتخب کردہ ممالک علاقوں کیلئے مشترکہ اسٹڈیز کا انعقاد کر کے ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ماہرین کی بہترین رائے جاننے کیلئے اسے تکنیکی مرکز بنانے کا بھی احاطہ کیا گیا ہے تاکہ ایکسپلوریشن ،زیرزمین اور ڈرلنگ آپریشنز سے متعلق بہترین تجاویز دی جاسکیں،فریقین نے ذاتی وسائل ایک دوسرے کے دفاتر اور فیلڈز میں ممکنہ سیکنڈ منٹ مواقع کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات ، تکنیکی صلاحیتوں اور علم کی منتقلی کو مضبوط کر نے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
یہ MoU کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں معروف P&E کمپنیوں کے ساتھ مل کرآئل اورگیس کی تلاش کے رقبے کو وسیع کرنا، ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو اور شیئر ہولڈر کی قدروقیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا شامل ہے یہ حکمت عملی مقامی وسائل سے ملک کی بڑھتی ہوئے توانائی کی طلب کو پورا کرنے اور ملکی معیشت پر درآمدی ایندھن کے بوجھ کو کم سے کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔