نوشہرہ: جے یو آئی کا جلسہ کے موقع پر سکول بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے جلسے کے موقع پر سکول کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکاری گرلز اسکول بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول مانکی شریف آج بند رہے گا،اس حوالے سے نگران وزیرِ محکمہ تعلیم ڈاکٹر قاسم جان نے بتایا کہ سیاسی جلسے کیلئے سکول بند کرنا غیر مناسب ہے، سیاسی جلسہ کسی کا بھی ہو سکول بند نہیں کرنا چاہیے تھا، متعلقہ حکام سے اس متعلق جواب طلب کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر, زلزلےکےجھٹکے