پنجاب میں (ق) لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے، رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ (ق) لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہش مند ہے اور ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔
نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے بات ہورہی ہے، دونوں جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ کے پی میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہوگی، پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، اگر پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو سوچا جاسکتا ہے جبکہ (ق) لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے، اگرہمارے لیے آسانی ہوئی تو پنجاب میں (ق) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ٹریفک پولیس نے شاہد جٹ کی خدمات پیش کردیں
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے پاس 5 سالہ نااہلی قانون کے تحت نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے۔