خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا،پرویز الٰہی 

Nov 16, 2023 | 14:58:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا،چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے  کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کیلئے بندے نہیں ہیں،ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے،اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی،ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

 دوسری جانب ضلع کچہری لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی،پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کے مقدمے میں گرفتار پرویز الہٰی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے جیل میں پرویز الہٰی کی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

مزیدخبریں