(اشرف خان )ڈالر کے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہو اجبکہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے کمی سے 288.75 روپے کا ہوگیا، ڈالر سستا ہونے کے ساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی کے بعد 311 روپے ،برطانوی پاونڈ 2 روپے کم ہوکر 258 روپے اور امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 79.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 76.50 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت گرگئی، اب کتنے کا ہوگیا؟