(اشرف خان)چند ہفتوں کی بندش کے بعد شہرمیں دوبارہ سمگل شدہ ڈیزل آنا شروع ہو گیا،کسٹمز انٹیلی جنس نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا ڈیزل اور ٹرالر ضبط کر لیا اور ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق بلوچستان سے حب کے راستے ڈیزل کراچی سمگل کیا جارہا تھا ،سمگل شدہ ڈیزل پیٹرول پمپ پر فراہم کیا جانا تھا،خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل سے بھرا ٹینکر ضبط کرلیا ۔
کسٹمز انٹیلی جنس کا مزید کہناتھا کہ اطلاعات تھی کہ ناردرن بائی پاس پر بیشتر پیٹرول پمپوں پرسمگل شدہ ڈیزل فروخت کیا جاتا ہے، ضبط کئے گئے ڈیزل اور ٹینکر کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے،واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے سکولوں میں داخلے کی حکومتی کوششوں کو بڑا دھچکا لگ گیا