معصوم بچے کے ہاتھوں نریندر مودی کی تذلیل، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کہتے ہیں بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور اس بات کی عملی مثال بھی سامنے آ گئی ہے،گجرات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے رنگولی کھیلنے والے ہٹلر مودی سے معصوم بچے بھی اب ہاتھ ملانا نہیں چاہتے ۔
کمسن بچے نے ٹی وی کیمروں کے سامنے ہٹلر مودی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا، بچے نے پیسوں کا گفٹ دینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا بڑھا ہوا ہاتھ نطر انداز کر دیا اور جب مودی نے کھسیاہٹ مٹانے کے لئے کمسن بچے کے سر پر ہلکی سی چپت رسید کی تو حساس بچے نے وزیراعظم نریندر مودی کی مزید مٹی پلید کرتے ہوئے خود بھی اپنے سر پر مودی کے ہی انداز سے چپت مار کر ڈرامائی منظر تخلیق کر دیا۔
ٹی وی کیمروں کے سامنے اچانک پیش آ جانے والی اس صورتحال پر وزیراعظم مودی ڈھیٹ بن کرکھسیانی ہنسی ہنسنے لگے،ویڈیو سوشل میڈیا پر اس منظر کی ریکارڈنگ و ائرل ہوگئی ،سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لوگوں نے مودی کا خوب تمسخر اڑایا،ایک صارف نے تولکھا، بچے بھی مودی کو پسند نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ بھارت مین آئندہ سال قومی الیکشن ہونے والے ہیں اور آج کل کئی ریاستوں میں ریاستی الیکشن ہو رہے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی اپنی حکومت کی معاشی ناکامیوں اور کرپشن کے الزمات سمیت کئی پیچیدہ مسائل کے سبب اپنی اور اپنی پارٹی کی ریپوٹیشن خراب ہو جانےکی وجہ سے ہر وقت پبلک ریلیشننگ کے زریعہ اپنا امیج بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن آئے روز ان کے ساتھ کچھ نہ کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ ان کا پبلک امیج بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو جاتا ہے۔