میاں نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

Nov 16, 2023 | 19:45:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی۔

نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا جاتی امرا میں پرتپاک خیرمقدم کیا، نواز شریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں، اسکے علاوہ انہوں نے کئی برطانوی رہنماؤں کے ساتھ اپنے گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کو بھی یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کی خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ سے ملاقات

ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ برطانوی حکومت غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔

قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف فلسطینیوں کے گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں پر اسرائیل کے اندھا دھند، 24 گھنٹے زمینی اور فضائی حملوں کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں