ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق)ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں 21 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیں، عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی جبکہ نواز شریف نے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی استحکام کی خبریں،سٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی