چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

Nov 16, 2023 | 22:38:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ کا حصہ  ہونگے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 22 نومبر کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کا ڈالر کو رگڑا، دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا.