(24 نیوز)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ سٹیڈیم میں بیٹھی ایک خاتون کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔
جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کے دوران بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے زوردار اور اونچا چھکا مارا جس سے میچ دیکھنے آئی خاتون زخمی ہو گئی۔بھارتی بیٹر کے چھکے کے بعد گیند باؤنڈری لائن پار کرنے کے بعد خاتون کے گال پر جا لگی جس سے وہ رو پڑی۔
خاتون مداح کے منہ پر برف بھی لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 135 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔
تلک ورما 120 اور سنچو سیمسن نے 109 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔