بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی ولادت

Nov 16, 2024 | 09:41:AM

(24 نیوز)پرتھ ٹیسٹ سے باہر بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی ولادت، روہت شرما اور اہلیہ ریتیکا کے ہاں جمعہ 15 نومبر اور 16 نومبر کی رات ایک بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بھارتی  جوڑے کا  یہ دوسرا بچہ ہے، پہلے ایک بیٹی ہے جس کا نام سمیرا ہے۔  روہت اور ریتیکا نے ممبئی میں اپنے بیٹے کو جنم دیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے رخصت پر ہیں۔

مزیدخبریں