نواز شریف اور مریم نواز آج لندن سے پاکستان روانہ ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج پاکستان روانہ ہوں گے۔
نواز شریف 26 اکتوبر کو لندن پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے امریکا اور جینیوا کا دورہ بھی کیا تھا،گزشتہ روز انہوں نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بتائیں کہ انہوں نے جنرل باجوہ اور جنر ل فیض حمید کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کیا کارنامہ انجام دیا کہ لوگ باہر نکلیں گے، کوئی منصوبہ دکھا دیں جس پر فخر کرسکیں،اس سے قبل لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں 8 ماہ سے مسلسل کام کر رہی ہوں، مجھے پیراتھائرائیڈ کی تکلیف ہے جس کا علاج صرف سوئٹزرلینڈ یا امریکا میں ممکن ہے۔، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے چیک اپ کے لیے جینیوا گئی تھی، میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ مجھے گلے کا کینسر نہیں ہے جیسا کہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنے معاملے پر کوئی مظلومیت ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی مگر مجبور ہو کر اس کا ذکر کر رہی ہوں۔