(ویب ڈیسک) ریاض میں رنگارنگ فیشن شوکاانعقادکیاگیاجس میں جینیفر لوپیز سمیت دیگر گلوکاروں نے سُر بکھیرے،سوشل میڈیا پر اس گرینڈ فیشن شو کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
یوں تو فیشن کی تاریخ بہت پرانی ہے اورانسان آغاز سے ہی دوسروں سے ممتاز نظر آنے کی تگ ودو میں لگا ہوا ہے،سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رنگوں،روشنیوں اورخوشبوؤں سے سجے اس فیشن شو میں جینیفر لوپیز، سیلین ڈیون، نینسی اجرم، عمرو دیاب اور کیملا کابیلو جیسے معروف گلوکاروں نے فن کامظاہرہ کیا اور اپنی سُریلی آوازوں سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
یہ فیشن شو ریاض سیزن کے سالانہ تفریحی فیسٹیول کے دوران منعقد کیا گیاجس میں لبنانی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ 300 سے زائد دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے گئے۔
اختتامی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر اپنے منفرد انداز میں واک کی اور شائقین سے داد سمیٹی،سوشل میڈیا پر اس گرینڈ فیشن شو کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔