اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن و دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Nov 16, 2024 | 12:20:PM
اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن و دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سندھ کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شرجیل میمن کی پراپرٹی کی مالیت 507 ملین ہے جس پر وکیل صفائی نثار تارڑ نے کہا کہ اگر ہم نیب کی بات مان لیں تب بھی شرجیل میمن کی پراپرٹی کی مالیت 34 کروڑ ہے، نیب نے تخمینہ لگاتے ہوئے اِنکم نہیں نکالی، نیب نے پراپرٹی کی مالیت موجودہ قیمت کے حساب سے نکالی ہےجبکہ پراپرٹی 2004 میں خریدی گئی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور درخواست پر مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔