ٹک ٹاکرمناہل ملک کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبولیت

اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ اور مغربی بنگال میں ویڈیوتلاش کرنےوالوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا

Nov 16, 2024 | 12:34:PM
ٹک ٹاکرمناہل ملک کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکرمناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں۔

ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی بھارت میں ان دنوں مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ ان کی نازیبا وائرل ویڈیو ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق بھارتی ریاستوں اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز تلاش کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،یہ رجحان اس وقت مزید بڑھا جب ان کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس میں وہ مشہور گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

آسمانی جینز، بلیک ٹاپ اور بلیک شیڈز میں ان کا منفرد انداز بھارتی صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن گیااور اس ویڈیو کو اب تک 4.2 ملین سے زیادہ لائیکس اور کمنٹس مل چکے ہیں، بھارتی صارفین نے پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو اور پاکستانی وائرل ایم ایم ایس جیسی اصطلاحات بھی بڑی تعداد میں سرچ کیں۔

مناہل ملک کی لیک ہونے والی نجی ویڈیوکوبعض لوگوں نے ٹک ٹاکر کی جانب سے کیا گیا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے جبکہ دیگر نے ان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ ٹک ٹاکر کو بدنام کرنے کیلئے اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو تخلیق کی گئی ہے۔

اداکارہ مشی خان نے اس ویڈیو کو شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے کر مناہل ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا،اس تنازعے کے بعد مناہل ملک نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔