دوسراٹی20 :148رنزکاہدف،پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگرگئی 

سڈنی میں کھیلے جانےوالے میچ میں حارث رؤف نے 4 اورعباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں

Nov 16, 2024 | 13:00:PM
دوسراٹی20 :148رنزکاہدف،پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگرگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دوسرےٹی20 میچ میں آسٹریلیاکے148رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگرگئی۔ 

پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 147 رنزبنا کرپاکستان کوجیت کے لیے 148رنزکاہدف دے دیاہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی تین اوورز میں ہی ٹیم کا اسکور 52 رنز تک پہنچا دیا، تاہم متھیو شارٹ 32 اور جیک فریزر میک گرک 29 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کپتان جوش انگس صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے،دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکسویل 21، مارکس اسٹوئنس 14اور ٹم ڈیوڈ 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147رنزبناسکی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 ،سفیان مقیم نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اس موقع پر کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنا پہلا ہدف ہے، پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

دوسری طرف آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر، میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔

3میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔