سونے کی قیمتوں میں کمی
ایک تولہ سونا 300 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 67ہزار 400 روپے کا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 300 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 67ہزار 400 روپے ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 258 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی 3250 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 2562 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے ۔