ڈالر ، یورو، برطانوی پاؤنڈ  اور سعودی ریال سمیت تمام کرنسیاں سستی ہو گئیں 

Nov 16, 2024 | 18:08:PM

(اشرف خان )کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری کی گئی ہے جس میں روپے نے ڈالر سمیت تما م کرنسیوں کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.67 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی سے 278.65 روپے پر آگیا ،ایک ہفتے میں یورو 6.93 روپے کمی سے 292.97 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 9.58 روپے کمی سے 351.12 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 75.96 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 74.18 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کے ذخائر 8.40 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.10 کروڑ ڈالر کمی سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گئے،
ملکی مجموعی زخائر 3.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

مزیدخبریں