(امانت گشکوری)عام انتخابات 2024میں مبینہ دھاندلی کے 3مقدمات سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ تبدیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ 3رکنی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہونگے،اس سے قبل جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی،پی بی 28 کیچ میں میر ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ،پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کر رکھی ہے،سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے۔