(سید نعمان شاہ )مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران ، بابو سر ٹاپ، بیسر ،بٹہ کنڈی اور جھیل سیف الملوک پر شدید برفباری ، سیاحوں کا رش لگ گیا۔
مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناراں میں بھی برف باری کے خوبصورت نظارے دیکھنے سیاح اُمنڈ آئے ,بابوسر ٹاپ، بیسر بٹہ کنڈی ،جھیل سیف الملوک میں شدید برف باری جاری ،مانسہرہ ناران سے بابو سرٹاپ اور جھیل روڈ برف باری کے باعث آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ،مانسہرہ ناراں تک آمدورفت کا سلسلہ تاحال جاری،مانسہرہ سیاح برف باری کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔