ملک بھر میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Nov 16, 2024 | 22:33:PM
ملک بھر میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گرمی کے ستائے پاکستانیوں کی سردی کا انتظار تھا لیکن سموگ نے ان تمام آسوں پر پانی پھیرا لیکن اب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری  کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔

خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ،پنجاب کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکانہے ،تاہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح /رات کے اوقات میں سموگ/ شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،سندھ  کی اگر بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ۔