(24نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی ہے ، ایم 2 ،ایم 3 اور ایم 4 سمیت ایم 11 کو ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
موٹروے کے بعض مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس کے باعث مختلف شہروں سے ملانے والی موٹر ویز بند کی گیئں،
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم2کو لاہور تا کوٹ مومن تک ،لاہور ملتان موٹروے (ایم 3) لاہور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے، گوجرہ ، شورکوٹ اور عبد الحکیم انٹرچینج ٹریفک کے لئے بند ہے،اس کے علاوہ موٹروےایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردی گئی ہے ۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم11) کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گی گئی،حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور ملتان موٹروے ایم3لاہور سے درخانہ تک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رات کے بجائے دن کے اوقات میں سفر کریں، دھند کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: جناب جسٹس شاہد کریم صاحب ،ہمیں قاتل درخت سے بچالیں