فحش ویڈیوز بنانے والوں سے زیادہ ان کو شیئر کرنےوالے سزا کے زیادہ حقدار ،مفتی عبدالقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فحش ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاکرحریم شاہ کے تھپڑ اور متنازع بیان دینے والے مفتی عبدالقوی نے ایک اور ناقابل یقین بیان جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی نے 24 نیوز کے اینکر مناظر علی کیساتھ حال ہی میں ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر گفتگو کی اور کہا کہ جن لوگوں نے یہ ویڈیو بنائی میرے نزدیک ان سے زیادہ وہ لوگ سزا کے زیادہ حق دار ہیں جو ان ویڈیوز کو شیئر کر رہے ہیں ،مناہل ملک اور ٹک ٹاکرامشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ، اس پر مفتی عبدالقوی نے بیان دیا ہے کہ کسی کی نازیبا ویڈیو کا سامنے آنا ایک گناہ ہے لیکن اس ویڈیو کی تشہیر کرنا اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا اس سے بھی بڑا گناہ ہے اور ایسے لوگوں کو ویڈیو بنانے والے کرداروں سے زیادہ سخت سزا دینی چاہیے ۔
اپنے موقف کو مزید تقویت دیتے ہوئے مفتی قوی کا کہناتھا کہ حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد کے بارے میں پوچھا جائے گا، مفتی قوی خلوت اور جلوت کے معاملے پر کہا کہ خلوت کا معاملہ بندے کا اللہ کیساتھ ہے لیکن جو اس کو جلوت دے وہ اس انسان کے حق کو مارتا ہے جس کا وہ ذمہ دار ہوگا اور حقوق العباد کی معافی اللہ پاک اس وقت تک نہیں دے گا جب تک بندہ خود معاف نہ کر دے ۔
مفتی قوی نے گندی ویڈیوز کو ایک بار دیکھنا جائز قرار دیا اور کہا کہ اگر اس کو پہلی نظر میں دیکھا جائے تو شریعت میں اس کی اجازت ہے اور اگر اس کو لذت کیلئے دیکھنا شروع کریں تو یہ گناہ ہے،اس دوران اینکر نے مفتی قوی کے موبائل فون میں قابل اعتراض ویڈیوز کی موجودگی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے تو مفتی قوی نے کہا کہ ویڈیو زواٹس ایپ گروپ کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک سے آتی ہیں اوروہ تقریبا 300 ایسے گروپس کے ممبر ہیں جس میں ایسے مواد آجاتے ہیں، گروپ میں موجودگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ عوامی شخصیت ہیں اور ایسے مسائل پر بات چیت کرنے والے واحد مفتی ہیں تو اس کو ایسے چیزوں سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا پڑتا ہے۔
اینکر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اس گروپ میں آنے والے فحش مواد دیکھتے ہیں یا ڈیلیٹ کرتے ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ دیکھ لیتا ہوں کیونکہ لوگ اس بارے میں پوچھتے ہیں،مفتی قوی نے اپنی اںٹریو میں یہ بھی انکشاف کیا ٹک ٹاکر مناہل ملک کی جب ویڈیو لیک ہوئیں تو اس وقت مناہل ملک دبئی میں تھی اور میں بھی وہی تھااور مناہل ملک نے ان کے ساتھ اس حوالے سے فون پرر ابطہ بھی کیا تھا جس پر میں نے انہیں اللہ سے معافی مانگنے اور دوبارہ ایسی حرکت سے توبہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم علی اور پلک تیواری میں قربتیں بڑھنے لگیں، مداحوں نے اندازے لگا لیے