کورونا کے وار جاری۔۔مزید 24افراد چل بسے۔۔ 893 نئے مریض رپورٹ

Oct 16, 2021 | 09:43:AM
کورونا وائرس,نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ,نئے کیسز رپورٹ 
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،مزید 24 افراد جاں بحق  ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 572، سندھ میں 4 لاکھ 65 ہزار 175، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 650، بلوچستان میں 33 ہزار 114، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 366، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 402 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 385 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ ایک لاکھ 15 ہزار 188 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 589 نئے ٹیسٹ کئے گئےجبکہ 2 ہزار 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 833، سندھ میں 7 ہزار 525، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 679، اسلام آباد میں 937، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:  حیران کن اضافہ ۔۔۔ پیٹرولیم مصنوعات میں12 روپے فی لیٹر اضافہ