کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان۔۔درگاہوں کوکھول دیا گیا

Oct 16, 2021 | 09:47:AM
کورونا پابندیوں میں کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: کورونا پابندیوں میں نرمی فاءل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوگا جس کے مطابق درگاہوں کو کھول دیا گیا ہے لیکن درگاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد داخل ہوسکیں گے۔نوٹیفکیشن میں ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ سنیما ہالز رات ایک بجے تک کھولے جا سکیں گے، سنیما ہالز میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد جاسکیں گے جب کہ صوبے میں پورا ہفتہ کاروبار کھولا رکھا جاسکے گا۔

 بند مقامات پر 300 اور کھلے مقامات پر 1000 افراد کا اجتماع کیا جاسکے گا جس میں صرف ویکسینیٹڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔ امیوزمنٹ پارکس اور سوئمنگ پولز بھی کھولے جاسکتے ہیں جب کہ ریسٹورینٹس اور بازاروں کے اوقات کار برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے قوم کا وقت ضائع کیا،نجات کا وقت آ گیا۔سراج الحق