پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی میں شدید اختلافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ہشام انعام اللہ خان کی جانب سے چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ ضلع لکی مروت میں پیزو سے شیخ بدین تک روڈ کی منظوری ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کا افتتاح علی امین گنڈا پور کررہے ہیں۔
خط میں کہاگیا کہ علی امین میرے سیاسی معاملات میں پہلے بھی مداخلت کرچکے ہیں اگر انہوں نے منصوبے کا افتتاح کیا تو علاقے میں جانی اور مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے جس کے ذمہ دارعلی امیں گنڈاپور ہوں گے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پورکو اشتعال انگیز اقدامات سے نہ روکا گیا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے جب کہ لکی مروت کے عوام بھی وفاقی وزیر کے اقدامات اور غیر مناسب رویے سے نالاں ہیں۔
خط میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اورتحریک انصاف حکومت کے نمائندے ان کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے قوم کا وقت ضائع کیا،نجات کا وقت آ گیا۔سراج الحق