24 نیوز کی خبر پر ایکشن۔۔غفلت برتنے والا ڈاکٹر ۔متاثرہ خاتون کا شوہر طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
24 نیوز کی خبر پر ایکشن ، پنجاب ہیلتھ کئیر نےجہلم میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کے شوہر کو لاہور آفس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سرجن ڈاکٹر شبیر اور خاتون کے شوہر کو 18اکتوبر کو لاہور ہیلتھ کئیر کی ٹیم کے روبرو پیش ہوں گے۔متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے پنجاب ہیلتھ کئیر کے آفس سے فون کال موصول ہوئی ہے،ڈاکٹر شبیر صلح کے لئے ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ڈاکٹر شبیر کےدوران آپریشن خاتون مریضہ کے جسم میں گاز بھول گیا تھا جسکی وجہ مریضہ کی صحت بگڑ گئی تھی.
گزشتہ روز 24نیوز نے مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کی خبر نشر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔سعود ی عرب کا بڑا اعلان