خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتیاں۔۔؟ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

Oct 16, 2021 | 13:07:PM
خواجہ پولیس میں بھرتی ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا
کیپشن: خواجہ سرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ نےخواجہ سراوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر  تحریری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔درخواست میں عوامی نوعیت کااہم معاملہ اٹھایا گیا ہے۔تحریری حکم پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب جواب جمع کرائیں۔سرکاری وکیل فریقین کے جواب جمع کرانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

ہائیکورٹ نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر دو سینئر وکلا ک اور جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کوعدالتی معاون مقرر کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر مظہر الہی اور افضل علی ساہی ایڈوکیٹس کو عدالتی معاون مقرر کیا۔ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیا ت کے چئیرپرسن ڈاکٹر نعیم بھی عدالتی معاون مقرر ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے۔قانون کے مطابق خواجہ سراوں کی بھرتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

 واضح رہے کہ خواجہ سرا عاشی نے پولیس بھرتیوں کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کیس کی آئندہ سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بولر محمد عامر دبئی روانہ