(24نیوز)سیشن کورٹ میں مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون کے ہمراہ ملزم وسیم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے مدعی کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ملزم کے وکیل کی جانب سے عدالت میں دلائل مکمل کر لیے گئے۔ عدالت نے پراسکیوٹر سے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لی۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پولیس نے مائرہ قتل کیس کا چالان دائر کیا ہے،پولیس نےتمام شواہد اکٹھےکر لیے ہیں ملزم سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصلے سے پہلے ملزم کو غیر معینہ مدت کےلیے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا ۔ زاتی رنجش اور شک کی بنا پر مقدمےمیں ملزم نامزد کیا گیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ مائرہ قتل کیس سے کوئی لینا دینا نہیں لہذاا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کی رسیوں سے بندھے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل