تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ تعلیم سندھ کا سکول ایجوکیشن سیکٹر پلان تیار ،اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی بہترین تیاری کیلئے پلان ترتیب دیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھرتی اورپرانے اساتذہ کیلئے ٹریننگ پروگرام کرائے جائینگے ،محکمہ تعلیم اساتذہ کو جدید دور کے ایجوکیشن سسٹم کے طرز پر ٹریننگ دی جائے گی اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے ملک کی بہترین ٹریننگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا۔سکول چھوڑ جانے والے طلبا و طالبات کو واپس سکول لانے کیلئے اساتذہ کو ٹاسک دیا جائیگا ۔
اساتذہ دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر والدین کو اپنی بچیوں کوسکول میں داخل کرنے پر رضامند کرے گے اساتذہ کو طلبا و طالبات کو مکمل توجہ دینے کی بھی ہدایت طلبہ کے کسی مضمون میں کافی حد تک نمبر کم آئے تو اساتذہ کو وضاحت دینے پڑے گی سکولوں میں طلبا و طالبات کی تعدادمیں اضافے پر کام کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتیاں۔۔؟ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا