(24نیوز)مسلم لیگ (ن ) کی سربراہ مریم نوازنے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی ۔حکومت کا کوئی پتا نہیں آج گئی کہ کل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں ہر کسی کے پاس سرکاری گاڑیاں نہیں جن میں سرکاری پٹرول ڈلتا ہو۔ہمارے وزیراعظم کی طرح ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم مشینیں نہیں ہوتیں۔لوگوں نے اپنے جیب سے پٹرول خریدنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج آٹا مافیا،ڈیزل مافیا،چینی مافیاعمران خان کے اردگرد گھیرا ڈالا ہوا ۔خان صاحب نے ان کی جیبییں بھرنے کیلئے پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی آمدنی 20ہزار سے کم ہے ۔حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرایا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔ حکومت بے حس اور نالائق ہے، نون لیگ اور پی ڈی ایم شاید ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہیں لیکن حکومت نے اپنے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، لوگ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں؟ حکومت نے جتنی تکلیف عوام کو دی ہے اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:نامناسب رویہ ۔۔سلمان خان فسانہ خان پر برس پڑے۔۔۔
پٹرول کی قیمت میں اضافہ۔۔۔مریم نوازکا بڑا بیان سامنے آگیا
Oct 16, 2021 | 16:13:PM