سابق بھارتی کھلاڑی راہول ڈریوڈ کوبڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ختم ہوتے ہی راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم میں بطور کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہونگے جبکہ سابق کھلاڑی پارس مہابرے کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ راہول ڈرایوڈ سے دو سال کا معاہدہ کرے گا۔
48سالہ راہول ڈریوڈ1996 سے 2012 تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں رہے ۔ راہول ڈریوڈ نے 164 ٹیسٹ اور 344 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نامناسب رویہ ۔۔سلمان خان فسانہ خان پر برس پڑے۔۔۔