لاہور سمیت تمام بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟

Oct 16, 2021 | 17:52:PM

(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا،لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 92فیصد رہا۔ڈیرہ غازی خان میں 432 طلبا و طالبات نے 1100 نمبر حاصل کرکے ریکارڈ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 6 ہزار349 طلبا میں سے 2 لاکھ 4 ہزار124 طلباکامیاب ہوئے ،60 ہزار692 طلبا نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار228 طلبا نے اے گریڈ حاصل کیا،اسی طرح بی گریڈ میں 31 ہزار914 طلبا اور 44 ہزار 557 طلبا سی گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔میٹرک میں 65 ہزار875 طلبا نے ڈی گریڈ،59 ہزار351 طلبا ای گریڈ میں کامیاب ہوئے ،ایک لاکھ 25 ہزار226 طلبا ڈی اور ای گریڈ میں پاس ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: میرے پیار میں مبتلاہوسکتے ہیں۔۔۔مہوش حیات کی سلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے
ادھر تعلیمی بورڈ بہاولپور نے بھی میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا،کنٹرولر امتحانات نے کہاہے کہ امتحان میں شریک سب امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں،امتحان میں ٹوٹل ایک لاکھ اکتالیس ہزارامیدواروں نے شرکت کی، ایک لاکھ تین ہزار امیدواران نے کامیابی حاصل کی ،ان کاکہناتھا کہ کامیابی کے تناسب کی شرح 99 اعشاریہ 06 فیصد رہی ۔

یہ بھی پڑھیں: کروزشپ پارٹی سے آریان کی گرفتاری تک کیا ہوتا رہا۔۔ویڈیو ز وائرل
جبکہ میٹرک کے امتحانات میں ملتان سے 83 طالب علموں نے 100 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ملتان بورڈکے میٹرک امتحانات میں 36 ہزار 8 سو 90 طالب علم اے پلس گریڈ لیکر پاس ہوئے جبکہ14 ہزار 9 سو 90 طالب علم اے گریڈ لیکر پاس ہوئے۔ اسی طرح 16 ہزار 8 سو 98 امیدوار بی گریڈ لیکر پاس ہوئے جبکہ 19 ہزار 348 طالب علم سی گریڈ لیکر پاس ہوئے۔میٹرک کے امتحانات میں23 ہزار 2 سو 86 طالب علم ڈی گریڈ میں پاس جبکہ  17 ہزار 9 سو 82 امیدوار ای گریڈ لیکر پاس ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان میں میٹرک کے امتحانات میں 432 طلبا وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بناڈالا۔ لیہ پہلے نمبر مظفرگڑھ دوسرے ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا، بورڈ میں 17 ہزار طلبا وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا گیا، بورڈ میں 98 ہزار طلبا و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔
 تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی چیئرپرسن کشور ناہید رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔ طلبا وطالبات نے الیکٹو مضامین میں سو فیصد نمبر حاصل کئے۔ جسکی وجہ سے بچوں کے سو فیصد نمبر آئے ہیں۔ طلبا و طالبات کیلئے نتائج کمپیوٹر پر دیدیئے گئے ہیں۔ بورڈ میں نتائج مرتب کرنے اور انتظامی امور پر 103 بورڈ ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔ 
واضح رہے کہ لاہور بورڈ میں امتحان میں غیر حاضرطلبا کو فیل کیا گیا،ان کا11 دسمبرسے سپیشل امتحان لیا جائے گا جس میں غیر حاضر اور ڈویژن امپور کرنے والے طلبا شریک ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک پیالہ سوپ کا تھا اور ہم تھے اور میری زندگی بدل گئی

مزیدخبریں