(24نیوز)سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کاروباری اورتجارتی مراکز ہفتے میں ساتوں روز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ، جس کے تحت سندھ میں بھی کاروباری اور تجارتی مراکز ہفتے میں ساتوں روز کھلے رہیں گے ، تجارتی مراکزرات 10بجے تک کھلیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق انڈورتقریبات میں300افراد اور آٹ ڈورتقریبات میں 500 افراد کو شرکت اجازت ہوگی۔حکم نامے میں ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہننے کی پابندی آئندہ حکم تک عائد رہے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں مزار اور سینما ہال کھول دیئے گئے ہیں جبکہ دفاتر میں بھی 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ70فیصدمسافروں کی اجازت ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ صورت حال کاجائزہ لیکر محدود لاک ڈاﺅن لگانے کی مجاز ہوگی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں اب امیوزمنٹ پارکس اور سوئمنگ پولز کھولے جا سکتے ہیں،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نیا حکم نامہ 16 سے31اکتوبر تک نافذالعمل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔آپ میرے پیار میں مبتلاہوسکتے ہیں۔۔۔مہوش حیات کی سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے
پورا ہفتہ کاروبار کی اجازت۔ نیا حکم نامہ جاری
Oct 16, 2021 | 19:28:PM