گیتی نے گانا تک گایا مگر شمس کو فلک لے اڑی ۔۔مداح ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل لاپتہ کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ہدایت کار خضر ادریس کے ڈرامے ’لاپتہ‘ کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے اور اسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ میں عائزہ خان کو شوخ و چنچل ٹک ٹاک سٹار گیتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو فلمی انداز میں ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا سٹار بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
View this post on Instagram
جبکہ فلک کا کردار سارہ خان نے ادا کیا جو تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں یکساں اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظرآتی ہیں۔ فلک کو اپنے کزن شمس سے محبت ہے جس کا کردار علی رحمان ادا کر رہے ہیں جو جوئے کا عادی شخص ہے جس کے خواب تو بڑے ہیں لیکن آمدنی کم ہے۔ڈرامہ سیریل میں عائزہ، سارہ اور علی رحمان کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے جو زندگی کے نشیب وفراز کے بعد ایک دوسرے کے ہی سامنے آکھڑے ہوئے ہیں۔ڈرامے کے اختتام پر فلک اور شمس تو ایک ہو گئے اور ان کی شادی ہوگئی جس پر کچھ مداح خوش ہوئے لیکن گیتی کے مداح خوش نظر نہیں آئے اور انہوں نے ڈرامے کے اختتام پر تنقید بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کی زندگی کا سیا ہ دن آگیا۔۔ویڈیو شیئر کر دی
View this post on Instagram