(ما نیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی سابق اداکارہ ماہیما چوہدری کا کہنا ہے کہ اب فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ تبدیلی آچکی ہے اور مختلف کرداروں میں اداکاراؤں کو قبول کیا جانے لگا ہے، پہلے تو اس کے برخلاف ٹرینڈ تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ماہیما چوہدری نے کہا کہ اب فلم انڈسٹری ایک ایسی سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں خواتین کو برابری کا درجہ دیا جانے لگا ہے، خواتین کو پہلے کی نسبت اچھے رول، پیسے اور انڈورسمنٹس ملنے لگی ہیں۔اداکاراؤں کی پردے کی زندگی بھی لمبی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں اداکارہ کا ریلیشن شپ، شادی اور بچے اس کے کیریئر کو متاثر کرتے تھے، اسی لیے اداکارائیں کئی کئی سال تک اپنے معاشقے چھپاتی تھیں ، اگر کسی اداکارہ کا ریلیشن شپ ظاہر ہوجاتا تو اس کا کیریئر داؤ پر لگ جاتا تھا ۔ پہلے زمانے میں ہیروئن ایسی چاہیے ہوتی تھی جو انتہائی پاک صاف ہو۔
ماہیما چوہدری کے مطابق اب بالی وڈ میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اب اگر کوئی اداکار یا اداکارہ ریلیشن شپ میں ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اب رول بھی زیادہ ملتے ہیں، پہلے تو اگر کسی نے ماں کا رول کرلیا تو اس کو دوسرا کوئی رول ملنا لگ بھگ ناممکن تھا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل