کالعدم ٹی ایل پی نے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کرلی،بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے ہیکرنے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کرلی، ہیکر نے سعد رضوی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے آج میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،رزلٹ آن لائن ہوتے ہی کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )نے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کرلی ،3 لاکھ سے زائد طلبا اپنے رزلٹ کی تلاش میں خوارہو گئے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی ہے ، پندرہ منٹ میں ویب سائٹ کو ٹھیک کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت تمام بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟