(24نیوز)وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطا بق نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے ساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کو دوبارہ نیب کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا۔ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر جتنی کرپشن کا الزام ہے زر ضمانت اتنا ہی رکھا گیا ہے تاہم اب احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، حالیہ آرڈیننس سے تاثر مل رہا تھاکہ بیانات صرف ویڈیو لنک پر ہی ریکارڈ ہو سکتے ہے، گواہوں کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔پاک بھارت میچ۔۔۔ثانیہ مرزا نے بڑا اعلان کردیا
نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ
Oct 16, 2021 | 21:46:PM