آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز،پہلےہی میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا

Oct 16, 2022 | 11:30:AM
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ,24نیوز ,سری لنکا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ، سری لنکا کو نمیبیا سے شکست ہوگئی ۔
 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔

ضرور پڑھیں :پاکستانی روپے کا عروج و زوال کی ہفتہ وار کہانی
سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ نمیبیا اور سری لنکا کا جب کہ دوسرا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیم کے درمیان ہوگا۔

سری لنکن ٹیم داسن شنکا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جب کہ نمیبیا کی کپتانی گیرہارڈ ایراسمس کر رہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے،  ٹورنامنٹ  کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔