ضمنی الیکشن،ہنگامہ آرائی کرنیوالے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

Oct 16, 2022 | 11:54:AM
24 نیوز ,چیف الیکشن کمشنر,الیکشن کمیشن ,ضمنی الیکشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام بلا خوف ووٹ ڈالنے آئیں،پولنگ میں ہنگامہ آرائی یا مداخلت پر فوری گرفتار کیا جائے۔

الیکشن کمیشن میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر پولنگ کی نگرانی کر رہے ہیں،کنٹرول رومز صوبائی و ضلعی سطح پر 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پولنگ میں ہنگامہ آرائی اور مداخلت کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، کیس الیکشن کمیشن ریفر کیا جائے تاکہ فوری انضباطی کارروائی کی جائے،سرکاری ملازم دھاندلی کریں تو فوری ایکشن لیں گے۔استحکام امن کیلئے کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیدیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان، فواد چوہدری،عمر ایوب،فرخ حبیب اور دیگر کے بیانات مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے لئے پر عزم ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے لئے پر عزم ہے، اگر کوئی بھی شخص الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ضرور پڑھیں :ضمنی انتخابات:کون کس کے مدمقابل؟ ووٹنگ کا عمل جاری 

یاد رہے کہ  قومی اسمبلی کے 8  اور  پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز  ہوچکا ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5  بجے تک جاری رہے گی۔

 کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔