(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو ذرا سی بھی شرم آتی ہے؟ اپنی چھوٹی موٹی سیاست کو ایک طرف رکھنے اور پاکستانیوں کی طرح جواب دینے کے بجائے آپ اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں۔ آپ جیسا جھوٹا اور متعصب شخص میں نے کبھی نہیں دیکھا۔
ضرور پڑھیں : عمران خان کے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان
خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او ٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ہماری قومی سلامتی پر بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر رہی ہے۔