کراچی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات؛ ووٹرز ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان

Oct 16, 2022 | 12:53:PM
24 نیوز, ضمنی انتخابات , قومی اسمبلی ,عمران خان
کیپشن: بزرگ خاتون کو ووٹ ڈالنے کیلئے لایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں شہر قائد میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 

این اے 237 ملیر کے لیے 194 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 112 انتہائی حساس اور 82 حساس پولنگ سٹیشن ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 699 ہے۔ یہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان امیدوار ہیں جن کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ سے ہے۔ اس حلقے کی آبادی شہری اور دیہی ووٹروں پر مشتمل ہے جس میں قائد آباد، شرافی گوٹھ، ملیر، آنسو گوٹھ، جعفر طیار سوسائٹی ملیر کینٹ، بھٹائی آباد کے علاقے شامل ہیں۔

این اے 239 کورنگی میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہاں 330 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 257 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس اور 73 حساس قرار دئے گئے ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 888 ہے۔ یہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایم کے امیدوار نیر رضا سے ہے۔ اس حلقے میں شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، کالا بورڈ، سعود آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

کراچی کے دونوں حلقوں میں صبح سے ووٹرز کی تعداد کم دیکھی جارہی ہے جس سے اب تک محسوس ایسا ہوتا ہے کہ شاید ووٹرز ٹرن آؤٹ کم رہے گا۔