(کامران بنگش)کوہاٹ کے علاقے درہ آدم میں زمین کے تنازعہ پر 2فریقین میں فائرنگ، 4افراد قتل،قتل ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں ۔
درہ آدم خیل کے علاقے باش خیل بالا میں گھر کے اندر دو فریقین کے مابین زمین کے تنازعے اور گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کی گئی ،پولیس کے مطابق فائرنگ میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہے۔
ضرور پڑھیں : ضمنی الیکشن،ہنگامہ آرائی کرنیوالے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
جاں بحق ہونے والوں میں عالمگیر ، سراجہ بی بی اور ثومن اور آشف شامل ہیں، فائرنگ سے ایک شخص جاوید زخمی ہے ۔ جسکو پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،مرنے والے اور زخمی آپس میں عزتی دار ہیں،پولیس تھانہ درہ آدم خیل نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔