سیلاب زدہ علاقوں کو بیماریوں نے گھیر لیا،ڈائریا کے مریض بڑھنے لگے

Oct 16, 2022 | 14:26:PM
حیدرآباد ، ریلیف کیمپس ,محکمہ صحت, انفیکشن ,سیلاب متاثرین
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی حمزہ )حیدرآباد میں ریلیف کیمپس میں بیماریاں پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈائریا کے 124 ، جلدی امراض کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے اسکے علاوہ دیگر امراض میں کتنا اضافہ ہوا۔

حیدرآباد ضلع میں قائم ریلیف کیمپس میں مختلف امراض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری،محکمہ صحت  کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 124 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا کا شکار ہوئے ، 126 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض کا شکار ہوئے ، آنکھوں کے انفیکشن کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے ،ملیریا کے مشتبہ 74 اور تصدیق شدہ دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضرور پڑھیں : ایک ہی خاندان کے چار افراد کو زمین کھا گئی

193 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ، 192 افراد دیگر مختلف امراض کا شکار ہوئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 526 افراد کو میڈیکل سہولیات دی گئیں۔