شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔خط میں 7 اراضی یونٹس خالی کرانےکے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔
فوج اپنے عوام پر گولی نہیں چلائے گی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اللہ پر امید ہے پاکستان آگے بڑھے گا،عوام کو فوج سے لڑانے کی عالمی سازش ہورہی ہے،لوگ ہمارے نیوکلیئر پروگرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے،قومی غیرت کا سوال ہے کہ عوام عمران خان کا ساتھ دے،فوج اپنے عوام پر گولی نہیں چلائے گی ۔اسلام آباد سے انقلاب کی آواز آئے گی ۔