(24 نیوز)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے سربراہ سے اہم ملاقات کی ،صدر اے ڈی بی نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بی آر اے سی ای پروگرام کی منظوری کی یقین دہائی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا کے دورے کے دوران اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے سربراہ مساتسوگو اساکاوا سے ملاقات ہوئی۔وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد امداد پر اے ڈی بی کے صدر کاشکریہ ادا کیا۔اے ڈی بی کے صدر نے وزیر خزانہ کو 1.5 بلین امریکی ڈالر کے بی آر اے سی ای پروگرام کی منظوری اور پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خزانہ کی کویت فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل مروان عبداللہ یوسف تھونیان الغانم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کویت فنڈ کے تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے جاری منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ممکنہ نئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنااسحاق ڈار کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی،وزیر خزانہ نے پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے میں آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان میں خاص طور پر تجارتی مالیات کے لیے آئی ایف سی کی شمولیت کو بڑھانے کے ممکنہ ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں آئی ایف سی کو درکار تمام سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔مختار ڈیوپ نے وزیر خزانہ کو آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک کمی