فوری نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، فواد چودھری کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں،فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاکہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا۔تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں،فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں،حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں۔
الحمدللّٰہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا، تمام نشستوں پر عمران خان کی واضع برتری ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا آحترام کریں فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 16, 2022
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی آگے