غلام احمد بلور کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار

Oct 16, 2022 | 21:45:PM

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 31 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے این پی کے غلام احمد بلور کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے، اے این پی امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
ان کاکہناتھا کہ مجھے اپنے عوام اور ساتھیوں پر بھروسہ ہے، نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن اور ٹریبونل کے پاس جاﺅنگا، عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاﺅں گا۔
ان کا کہناتھا کہ جو کچھ ہوا خاص سازش کے تحت ہوا،اتحادیوں نے پوری کوشش کی لیکن مجھے صوبائی حکومت نے ہروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے ایک ایک سیٹ جیت لی

مزیدخبریں