پیٹرول پر ریلیف ختم، حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد عوام پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا، وفاقی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 14 روپے 84 پیسے بڑھا دی۔ حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 47 روپے 26 پیسے کردی گئی، پیٹرول پر لیوی بڑھانے سے صارفین 14 روپے 84 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔
اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 32 روپے 42 پیسے عائد تھی، پیٹرول 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی ورکنگ کی گئی تھی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی۔
لائٹ ڈیزل 8 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔ حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک کمی